Sunday, March 29, 2020

گناہ



حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا

(1)

گناہ کرتے ہوئے تمہیں اپنے دائیں بائیں کے فرشتوں سے شرم نہ آئے
تو تم نے جو گناہ کیا ہے

یہ اس سے بھی زیادہ بڑا گناہ ہے


(2)
جب تمہیں گناہ کرنے میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے

اور تم اس گناہ پر خوش ہوتے ہو تو تمہاری خوشی اس گناہ سے بھی بڑی ہے

(3)

گناہ کرتے ہوئے ہوا کے چلنے سے تمہارے دروازے کا پردہ ہل جائے

اس سے تم ڈرتے ہو

اور اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے

اس سے تمہارا دل پریشان نہیں ہوتا تو یہ کیفیت اس گناہ سے زیادہ بڑا گناہ ہےـ

(4) جب تم گناہ نہ کر سکو اور اس پر تم غمگین ہو جاؤ

یہ غمگین ہونا اس گناہ کے کر لینے سے زیادہ بڑا ہےـ


دعا




یہ دعا جو پڑھے گا وہ آزمائش میں مبتلا نہیں ہوگ أََللّٰهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِىْ الْاُ مُوْرِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْىِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَةِ اے اللہ! تمام کاموں میں ہمارا انجام اچھا فرما اور ہمیں دنیا کی رسوائی سے اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرما



طبرانی کی روایت میں ہے اس کے بعد یہ بھی ہے

کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

جو یہ دعا مانگتا رہے گا وہ آزمائش میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی مرجائے گا۔


(حیاة الصحابہ: جلد :٣:ص:٤٠٣)

ذکر اللہ کے ثمرات



درود شریف ایسی عبادت ہے جس میں منہ سے بیک وقت اللہ تعالی کا نام بھی نکلے اور محمد رسول اللہ ﷺ کا نام بھی نکلے۔ اللہ و رسول دونوں جس عبادت میں جمع ہو جائیں اس کا کیا کہنا کہ اللہﷻ بھی راضی اور رسول اللہ ﷺ بھی راضی۔







اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إنَّك حميدٌ مجيدٌ
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إنَّك حميدٌ مجيدٌ

تلاوت قرآن

حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا جو شخص تلاوت قرآن پر دوام اختیار کرتا ہے اس کی زبان اس کے لئے نرم ہو جاتی ہے اور اس کی قرات کرنا اس ک...