حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا
(1)
(1)
گناہ کرتے ہوئے تمہیں اپنے دائیں بائیں کے فرشتوں سے شرم نہ آئے
تو تم نے جو گناہ کیا ہے
یہ اس سے بھی زیادہ بڑا گناہ ہے
(2)
جب تمہیں گناہ کرنے میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے
اور تم اس گناہ پر خوش ہوتے ہو تو تمہاری خوشی اس گناہ سے بھی بڑی ہے
(3)
گناہ کرتے ہوئے ہوا کے چلنے سے تمہارے دروازے کا پردہ ہل جائے
اس سے تم ڈرتے ہو
اور اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے
اس سے تمہارا دل پریشان نہیں ہوتا تو یہ کیفیت اس گناہ سے زیادہ بڑا گناہ ہےـ
(4)
جب تم گناہ نہ کر سکو اور اس پر تم غمگین ہو جاؤ
یہ غمگین ہونا اس گناہ کے کر لینے سے زیادہ بڑا ہےـ
No comments:
Post a Comment