حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا
جو شخص تلاوت قرآن پر دوام اختیار کرتا ہے
اس کی زبان اس کے لئے نرم ہو جاتی ہے
اور اس کی قرات کرنا اس کے لئے آسان ہو جاتا ہے
اور جب وہ روزانہ تلاوت کرنا چھوڑ دیتا ہے
تو قرأت اس پر بھاری ہو جاتی ہے
اور اس کے لئے مشقت بن جاتی ہے
فتح الباری ٧٩/٩
اس لیے اگر رمضان میں زیادہ تلاوت کے خواہش مند ہیں
تو ابھی سے روزانہ کی تلاوت کی مقدار بڑھانا شروع کر دیں
اکٹھی زیادہ تلاوت مشکل ہو تو ہر نماز سے پہلے
اور بعد پر تقسیم کر لیں
اس وقت وضو تو ہوتا ہی ہے
ہر نماز کے ساتھ دس منٹ بھی پہلے
اور بعد میں رکھ لیں تو کافی تلاوت ہو سکتی ہے
Daily Quran and Hadith | Islam | Quran | Hadith Urdu
It is obligatory on all Muslims to obtain and follow the preaching of Quran and Islam and to transmit it to others.
Wednesday, April 8, 2020
Thursday, April 2, 2020
Sunday, March 29, 2020
گناہ
حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا
(1)
(1)
گناہ کرتے ہوئے تمہیں اپنے دائیں بائیں کے فرشتوں سے شرم نہ آئے
تو تم نے جو گناہ کیا ہے
یہ اس سے بھی زیادہ بڑا گناہ ہے
(2)
جب تمہیں گناہ کرنے میں کامیابی حاصل ہو جاتی ہے
اور تم اس گناہ پر خوش ہوتے ہو تو تمہاری خوشی اس گناہ سے بھی بڑی ہے
(3)
گناہ کرتے ہوئے ہوا کے چلنے سے تمہارے دروازے کا پردہ ہل جائے
اس سے تم ڈرتے ہو
اور اللہ تمہیں دیکھ رہا ہے
اس سے تمہارا دل پریشان نہیں ہوتا تو یہ کیفیت اس گناہ سے زیادہ بڑا گناہ ہےـ
(4)
جب تم گناہ نہ کر سکو اور اس پر تم غمگین ہو جاؤ
یہ غمگین ہونا اس گناہ کے کر لینے سے زیادہ بڑا ہےـ
دعا
یہ دعا جو پڑھے گا وہ آزمائش میں مبتلا نہیں ہوگ
أََللّٰهُمَّ أَحْسِنْ عَاقِبَتَنَا فِىْ الْاُ مُوْرِ كُلِّهَا وَأَجِرْنَا مِنْ خِزْىِ الدُّنْيَا وَعَذَابِ الْاٰخِرَةِ
اے اللہ! تمام کاموں میں ہمارا انجام اچھا فرما اور ہمیں دنیا کی رسوائی سے اور آخرت کے عذاب سے محفوظ فرما
طبرانی کی روایت میں ہے اس کے بعد یہ بھی ہے
کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جو یہ دعا مانگتا رہے گا وہ آزمائش میں مبتلا ہونے سے پہلے ہی مرجائے گا۔
(حیاة الصحابہ: جلد :٣:ص:٤٠٣)
ذکر اللہ کے ثمرات
درود شریف ایسی عبادت ہے جس میں منہ سے بیک وقت اللہ تعالی کا نام بھی نکلے اور محمد رسول اللہ ﷺ کا نام بھی نکلے۔ اللہ و رسول دونوں جس عبادت میں جمع ہو جائیں اس کا کیا کہنا کہ اللہﷻ بھی راضی اور رسول اللہ ﷺ بھی راضی۔
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إنَّك حميدٌ مجيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إنَّك حميدٌ مجيدٌ
Subscribe to:
Posts (Atom)
تلاوت قرآن
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا جو شخص تلاوت قرآن پر دوام اختیار کرتا ہے اس کی زبان اس کے لئے نرم ہو جاتی ہے اور اس کی قرات کرنا اس ک...
-
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا جو شخص تلاوت قرآن پر دوام اختیار کرتا ہے اس کی زبان اس کے لئے نرم ہو جاتی ہے اور اس کی قرات کرنا اس ک...
-
حضرت عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا (1) گناہ کرتے ہوئے تمہیں اپنے دائیں بائیں کے فرشتوں سے شرم نہ آئے تو تم ...
-
درود شریف ایسی عبادت ہے جس میں منہ سے بیک وقت اللہ تعالی کا نام بھی نکلے اور محمد رسول اللہ ﷺ کا نام بھی نکلے۔ اللہ و رسول دونوں جس...